ہنگو :چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا۔۔۔
خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد تمام اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے حملے اور اس کے جواب میں کیے جانے والے آپریشن میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 28 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments