غزہ :اسرائیلی حملے ، 2بچوں سمیت 4افراد شہید،کئی زخمی

غزہ :اسرائیلی حملے ، 2بچوں  سمیت 4افراد شہید،کئی زخمی

غزہ،قاہرہ(اے ایف پی)غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 2بچوں سمیت 4فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی ہسپتالوں کے مطابق حملے غزہ سٹی، خان یونس اور البریج پناہ گزین کیمپ میں کیے گئے ۔

ادھر قاہرہ میں مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں جنگ بندی کو مستحکم بنانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں، تاہم اس کے باوجود غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر حملے اور جھڑپیں جاری ہیں۔ حماس اور ثالثوں کے درمیان قاہرہ میں جاری مذاکرات میں ہتھیار ختم کرنے کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حماس مجوزہ معاہدے میں ترامیم کر رہی ہے اور اسرائیلی جواب کی منتظر ہے ۔ حماس کا غیر مسلح ہونا غزہ جنگ بندی معاہدے کی بڑی رکاوٹوں میں شامل رہا ہے ۔ امریکی امن منصوبے کے تحت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں حماس کے ہتھیار ختم کرنے اور اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا کی تجویز شامل ہے ۔ مذاکراتی ذرائع کے مطابق سرنگوں، اسلحہ ذخائر اور ہتھیار بنانے والی تنصیبات کے خاتمے کا طریقہ کار بھی زیر غور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...