امریکی وفد کی کراچی بندرگاہ پرجدید منصوبوں میں دلچسپی
بندرگاہ کی جدید کاری، ڈیجیٹلائزیشن اور آپریشنل صلاحیت پر بریفنگ
کراچی (بزنس رپورٹر) اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح امریکی کاروباری وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل شاہد احمد، ایس آئی (ایم)، ایس بی ٹی (ر)نے وفد کو پورٹ کی ریکارڈ آپریشنل کارکردگی، جاری جدید کاری کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع پر بریفنگ دی ۔بریفنگ کے دوران چیئرمین کے پی ٹی نے وفد کو پورٹ کی استعداد، کارگو ہینڈلنگ صلاحیت، جدیدانفرااسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن، اسمارٹ پورٹ اقدامات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کو علاقائی تجارت اور بین الاقوامی شپنگ کے جدید مرکز کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے تاکہ سمندری معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے ۔ امریکی وفد نے کے پی ٹی کے 140ایکڑ پر مشتمل میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ میں خصوصی دلچسپی کااظہار کرتے ہوئے اسے جدید کاروباری اور ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔ وفد نے اس منصوبے کو ایک جدید آئی ٹی ہب کی شکل دینے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments