الیکشن کمیشن کا محمود خان اچکزئی کو میپ کا سربراہ تسلیم کرنے سے انکار
اسلام آباد (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا سربراہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے ، پارٹی آئین میں تبدیلی اور اکاؤنٹس سے متعلق اعتراضات سے کیس کی سماعت کی۔دوران پی سماعت میپ کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے جو پاور آف اٹارنی جمع کروائی ہے ، اس پر کس کے دستخط موجود ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ پاور آف اٹارنی پر پارٹی چیئرمین کے دستخط ہیں۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیئے چونکہ انٹرا پارٹی انتخابات نہیں ہوئے ، اس لیے اس وقت کوئی پارٹی چیئرمین موجود نہیں ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہاپاور آف اٹارنی کو ریکارڈ پر لے لیا جائے گا اور اس سے متعلق حکم جاری کیا جائے گا۔ بعدازاں مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments