پتہ نہیں رونا دھونا پیپلز پارٹی کی عادت کیوں :عظمیٰ بخاری
آپ جنوبی پنجاب کارڈ کھیلیں تو سندھ میں انتظامی یونٹس کیوں نہیں بن سکتے سندھ کے ہسپتال اتنے اچھے ہیں تو وزیر باہر علاج کروانے کیوں جاتے ؟:بیان
لاہور(این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کی کارکردگی پوچھتے ہیں تو وہ چھپاتے پھرتے ہیں،پتہ نہیں رونا دھونا پیپلز پارٹی کی عادت کیوں ہے ،انہوں نے کراچی کے لوگوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کیا ہوا ہے اور وفاق کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے ۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی توجہ ہے ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا کارڈ کھیلتی ہے ، پیپلز پارٹی کے اپنے لئے اصول کچھ جبکہ دوسرے کیلئے کچھ اور ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جنوبی پنجاب کا کارڈ کھیلیں اور سندھ میں انتظامی یونٹس نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سیلاب میں بلاول بھٹو زرداری نے مشورہ دیا تھا کہ خیرات مانگنے نکل جائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے وسائل سے سیلاب میں کام کروایا، وفاق نے کوئی سپورٹ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ اگر دوسری طرف سے سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا تو ہماری طرف سے بھی کمی آئے گی ،سندھ کے ہسپتال اتنے اچھے ہیں تو ان کے وزیر باہر علاج کروانے کیوں جاتے ہیں؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments