سندھ:17 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کی ماتحت عدلیہ میں 17 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف ملک کا تبادلہ کرکے حیدرآباد تعینات کردیا گیا، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر علی کو حیدرآباد سے جامشورو منتقل کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ کو شہدادکوٹ تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام رضا کا تبادلہ کشمور سے نوشہرو فیروز کردیا گیا، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ علی شر کو نوشہرو فیروز سے دادو منتقل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مصطفیٰ لغاری کا تبادلہ کراچی ویسٹ سے عمرکوٹ، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد رضا ابڑو کو عمرکوٹ سے شکارپور تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں مجموعی طور پر 17 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ، جن پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments