2لاکھ نئے گھریلو گیس کنکشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد روکدیا گیا

2لاکھ نئے گھریلو گیس کنکشنز کی  درخواستوں پر عملدرآمد روکدیا گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) آبنائے ہرمز پر کشیدہ صورتحال،ایل این جی کی محدود درآمد کے باعث تاحال گھریلو نیو کنکشنز پر پابندی برقرار، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد نیو کنکشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد روک دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق 85 ہزار8 سو سے زائد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود کنکشنز روک لئے گئے ،1 لاکھ سے زائد صارفین نے 25 ہزار کا ارجنٹ وائوچر جمع کروایا، ان کا ڈیمانڈ نوٹس روک دیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے اپریل میں نیو گیس کنکشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد روک دیا تھا،نیو گیس کنکشنز روکنے پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ نیو کنکشنز پر پابندی نہیں لگائی گئی، ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے پر گھریلو نیو گیس کنکشنز عارضی طور پر روکے گئے ہیں ،سپلائی روٹین پر آتے ہی دوبارہ کنکشنز لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...