عوام کو بتائیں سسٹم ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کرگیا :بیرسٹر گوہر
شہباز شریف ہی نہیں بلاول بھی فارم 47کی پیداوار ہیں:چیئرمین تحریک انصاف آپ کے پاس مینڈیٹ ہے ؟ قومی حکومت قائم کی جائے :نقوی کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عوام کوبتایا جا ئے موجودہ سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کرگیا ،مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی ہی نظام کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،آپ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی بات کررہے ہیں،کیا آپ کے پاس اِس کا مینڈیٹ ہے ؟اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ صوبوں سے متعلق ترامیم کیلئے بڑا اتفاق رائے اورعوامی مینڈیٹ ہونا چاہیے جو دونوں بڑی جماعتوں کے پاس نہیں ،شہباز شریف ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری بھی فارم 47کی پیداوار ہیں،ہمارا مطالبہ ہے ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کی جائے تاکہ قوم نئے انتخابات کی طرف جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments