(ن)لیگ، پی پی مذاکرات ، آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت
دونوں جماعتوں کے کار کن شفاف الیکشن کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں ،اتفاق مذاکرات میں میرپور ڈویژن میں انتخابی بے ضابطگیوں ،مبینہ دھاندلی پر گفتگو
مظفرآباد (محمد اسلم میر سے ) آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دور بھی مکمل ، تاہم اس حوالے سے فریقین کے درمیان مشاورت جاری ہے، مذاکرات کا تیسرا دور تقریباً 20 منٹ تک مقامی ہوٹل میں جاری رہا ، مذاکرات میں پیپلزپارٹی نے میرپور ڈویژن میں انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ دھاندلی کے حوالے سے بھی گفتگو کی، جس پر فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ آج کی پولنگ کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان پر زور دیں گے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور انتخابات کو شفاف بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کریں، مذاکرات تین مراحل میں ہوئے ، جن میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابات کے بعد کی ممکنہ سیاسی صف بندی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، مذاکرات کے تیسرے دور میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، قمر زمان کائرہ، نیئر بخاری اور ندیم افضل چن کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتسان امیر مقام ، طارق فاروق سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments