نئے صوبے ،محسن نقوی کی رائے قابل توجہ

 نئے صوبے ،محسن نقوی کی رائے قابل توجہ

پشاور(آن لائن) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتظامی صوبے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے ، موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے مو ثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں، اختیارات اس وقت بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں،ملک کے انتظامی نظام میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...