عبداللہ طاہر قتل کیس:مرکزی شوٹر کی ارسلان کے نام سے شناخت ہو گئی

 عبداللہ طاہر قتل کیس:مرکزی شوٹر کی  ارسلان کے نام سے شناخت ہو گئی

لاہور (کرائم رپورٹر )پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ،ٹارگٹ کلنگ کی سپاری لینے والے مرکزی شوٹر کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوگئی۔

اس نے سہولت کار کی مدد سے گوجرانوالہ سے گاڑی کرایہ پر حاصل کی اوردو شوٹرز کو گاڑی میں لے کر لاہور آگیا۔ سہولت کار موٹر سائیکل لیکر لاہور آیا، گاڑی اور موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی،شوٹرز کو گلبرگ میں موٹر سائیکل فراہم کی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے بعد مرکزی شوٹر ارسلان دیگر شوٹرز کو لیکر گاڑی پر فرار ہوگیا،6 سہولت کار، گاڑی اور موٹر سائیکل قبضے میں لی جا چکی ، پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...