پختونخوا:خزینہ بانڈہ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشتگرد ہلاک

 پختونخوا:خزینہ بانڈہ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسزاور پولیس نے ہنگو میں کارروائی کی، احمد عرف معاویہ مارا گیا پشاور پولیس موبائل پر دیسی ساختہ بم سے حملہ، 2 اہلکار زخمی،ہسپتال منتقل

کوہاٹ ،پشاور(دنیا نیوز،این این آئی،آن لائن)پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز، خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،دوسری طرف پختونخوا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ہنگو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران احمد عرف معاویہ مارا گیا ہے ،وہ کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

ادھر گزشتہ شب خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد جنگلات اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں ایک مبینہ دہشت گرد کی لاش برآمد ہو گئی ، پولیس نے وہاں سے ایک کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ یادرہے حالیہ دنوں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک ڈی ایس پی سمیت10 اہلکار شہید ،28 زخمی ہوگئے تھے ۔دوسری طرف پشاور میں پیر زکوڑی موڑ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں پختونخوا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کئے گئے ،اس دوران فورسز نے سہولت کاروں کو بھی پکڑا اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا، ان کارروائیوں میں زمینی اور کواڈ کاپٹر استعمال کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...