برفانی تودہ گرنے سے ہلاک کوہ پیما نرمل پرجا کی لاش مل گئی پاکستانی سہیل سخی تاحال لاپتہ
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں واقع دُنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی ‘براڈ پیک’ پر جمعرات کو برفانی تودے کی زد میں آنے والے معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی لاش مل گئی۔
اس واقعے میں نو کوہ پیما ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی تاحال لاپتہ ہیں،الپائن کلب کے مطابق نرمل پرجا کی لاش پہاڑ پر تقریباً 5700 میٹر کی بلندی پر تھی، جہاں مزید تین لاشیں بھی موجود ہیں لیکن ان کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی ،الپائن کلب کے صدر عرفان ارشد کے مطابق پانچ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی جگہ کی نشاندہی ہوچکی ہے تاہم وہ انتہائی خطرناک اور مشکل مقام پر موجود ہیں جہاں سے لاشوں کو لانا انتہائی خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments