ہم کا کروچ نہیں،پاکستان کو آزاد کروائیں گے ، سہیل آفریدی
چاہے گولی ، ٹینک یا راکٹ لانچرز چل جائیں، اس بار واپسی ہرگزنہیں ہوگی
پشاور(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کا کروچ نہیں، اقبال کے شاہین ہیں، ہم نے ان ظالموں سے پاکستان کو آزاد کروانا ہے ،پشاور میں کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بار واپسی نہیں ہوگی، چاہے گولی چلی، ٹینک یا راکٹ لانچرز چلے ، جہاں جانا ہے وہاں پر کوئی ایک شخص رہ جائے گا تو وہ میں ہوں گا، موجودہ نظام اس لیے ناکام ہوا کیونکہ متعلقہ ادارے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے ،جن کا کام ہے انصاف کرنا وہ پرچیوں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں، جن کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے وہ کسی اور کے فیصلے کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہے ،یہ سسٹم ایک ہی بندہ ٹھیک کر سکتا ہے اور وہ عمران احمد خان نیازی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کو تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے ، آپ نے ڈالر کمانے ہیں کماؤ، جزیرے خریدنے ہیں خریدو لیکن میرے لوگوں کی سر کی قیمت مت لگواؤ،،انہوں نے کہا کہ ضلع جمرود میں 2 ارب روپے سے زائد لاگت کے پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے یہ منصوبے علاقے میں تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات، صاف پانی اور سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments