عبداللہ طاہر کے اہلخانہ کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،صوبائی وزیر قانون کا مقتول کی بیٹی کی ویڈیو پر ردعمل
لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر قتل کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر انکی صاحبزادی کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عبداللہ طاہر کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقتول کے اہلخانہ کو مکمل انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت ہر حال میں مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں تاہم قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو بہت جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments