پنجاب :بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی قیاس آرائیاں،چیف سیکرٹری کی تبدیلی متوقع
لاہور(آئی این پی)پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی متوقع تبدیلی کی صورت میں بیرسٹر نبیل اعوان اور کیپٹن (ر)خرم آغا کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہاہے ، ذرائع کے مطابق حکومتی اور بیورو کریسی کے حلقوں میں پنجاب کی بیوروکریسی کے اعلیٰ افسروں کی متوقع تبدیلیاں موضوع بحث ہیں،زاہد اختر زمان کی تبدیلی کی صورت میں انہیں وفاق میں اہم ترین عہدے پر تعینات کئے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار سے معلومات حاصل کی گئیں تو انہوں نے تصدیق یا تردید سے انکار کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments