نیلم،ووٹ ڈال کر واپس آنے والوں کی گاڑی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے 8افراد زخمی
نیلم (این این آئی)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین اور ایک ڈرائیور شامل ہے ،پولیس کے مطابق ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ واقعہ میونسپل کمیٹی آٹھ مقام کے وارڈ لالہ میں پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments