بارشوں کے دوران عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں بارشوں اور ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ موسمی پیش گوئی، بارشوں کے اعداد و شمار، فیلڈ رپورٹس اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی تمام ڈپٹی کمشنرز، پی ڈی ایم اے ، محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلیٰ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے تمام افسران کو اپنے اضلاع میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے غیر حاضر ٹاؤن آفیسر عمرکوٹ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔بارشوں کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کو مشیر برائے بحالی گیانچند اسرانی کی بریفنگ دی ۔ مراد شاہ نے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments