کشمیر الیکشن کے بعد الٹی گنتی سیدھی،ٹک ٹاک ختم:رانا ثنا

کشمیر الیکشن کے بعد الٹی گنتی سیدھی،ٹک ٹاک ختم:رانا ثنا

محسن نقوی سے وزیر اعظم بارے بات کا گلہ،ن لیگ جلد صوبوں پر بیان جاری کریگی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو بسم اللہ:پروگرام دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور (دنیا نیوز )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن )نئے صوبوں کے معاملے پر جلد فیصلہ کرکے بیان جاری کرے گی، پارٹی کی اتوار کو میٹنگ میں بھی نئے صوبوں کے معاملے پر بات ہوگی۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا اپنی لیڈر شپ کا پابند ہوں ، پارٹی لیڈر شپ نے  فیصلہ کیا ہے کہ اس ایشو پر زیادہ بات نہیں کرنی ، ہماری حکومت مستحکم ہے اسے کوئی خطرہ نہیں ،محسن نقوی نے سسٹم کی ناکامی سے متعلق جو گفتگو کی اس پرشکوہ نہیں ، وزیراعظم سے متعلق جوبات کی اس پرگلہ ہے ، انہوں نے کہا اگرعمل نہیں کرینگے توپارلیمانی نظام چھوڑکرصدارتی نظام لے آئیں اس میں بھی یہی کچھ ہوگا، سسٹم اور آئین یہی رہے گا، نظام تباہ نہیں ہوا، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرینگے تو یہی نظام بہتر نتائج دے گا، غیر مؤثر کارکردگی کو نظام پر نہیں ڈالنا چاہیے ، تمام ادارے اپنی حدود پرعمل کرینگے توسسٹم ڈلیورکرے گا، بلاول بھٹو زرداری کو سنجیدہ لیڈر کے طور پر سامنے آنا چاہیے ، انکے مشیر اور پارٹی انہیں ٹک ٹاک کا لیڈر بنانا چاہتے ہیں تو یہ پیپلزپارٹی کی بدقسمتی ہوگی ، ٹک ٹاک کی آوازیں آ رہی ہیں، یہ کہنا کون سی سنجیدگی ہے ، ٹک ٹک اور الٹی گنتی کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، ہمیں یقین ہے آزاد کشمیر الیکشن کے بعد الٹی گنتی سیدھی اور ٹک ٹک کی آواز ختم ہو جائیگی ، بلاول بھٹو کی جماعت اگر تحریک انصاف کے ساتھ ملکر تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو بسم اللہ، لے آئے ، تحریک عدم اعتماد لانے والے خسارے میں جائینگے ،پیپلزپارٹی کشمیرمیں اپوزیشن کا بھرپورکردارادا کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...