ملک محمد بابر ایاز بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سی ای او مقرر،چارج سنبھال لیا

ملک محمد بابر ایاز بینک آف آزاد  جموں و کشمیر کے صدر و سی ای او  مقرر،چارج سنبھال لیا

مظفرآباد(نمائندہ دنیا)ملک محمد بابر ایاز نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر (BAJK) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

پاکستان کے مالیاتی شعبے میں 27 سال سے زائد متنوع تجربے کے حامل ملک محمد بابر ایاز ایک سینئر اور تجربہ کار بینکاری پیشہ ور ہیں۔ انہیں کارپوریٹ بینکاری، کمرشل بینکاری، اسلامی بینکاری، ایس ایم ای فنانس، سٹریٹجک منصوبہ بندی، کاروباری تبدیلی (بزنس ٹرانسفارمیشن) اور ادارہ جاتی قیادت کے شعبوں میں وسیع مہارت حاصل ہے ۔بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت سے قبل، ملک محمد بابر ایاز تقریباً 17 برس تک بینک آف پنجاب (BOP) سے وابستہ رہے ، جہاں انہوں نے اس سے قبل مختلف نجی بینکوں میں خدمات انجام دینے کے بعد متعدد اہم قائدانہ عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...