حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں عرس کی 3روزہ تقریبات ختم

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں عرس کی 3روزہ تقریبات ختم

ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی دربار پر حاضری ، عبادات و دعاؤں میں شرکت لنگر، دودھ کی سبیل ، ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات ،میڈیکل کیمپس فعال رہے

لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات منگل کو اختتام پذیر ہو گئیں۔ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور عبادات و دعاؤں میں شریک ہوئے ، عرس کے آخری روز دربار پر خصوصی دعا، قرآن خوانی، محافلِ نعت، ذکر و اذکار اور دیگر روحانی تقریبات ہوئیں ۔زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر دربار انتظامیہ نے لنگر، دودھ کی سبیل اور ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کئے ، زائرین کی سہولت کیلئے میڈیکل کیمپس، ریسکیو سروسز اور رہنمائی مراکز بھی فعال رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ۔سکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ،جبکہ دربار اور اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جاتی رہی ۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا گیا جس کے تحت متعدد سڑکوں پر ٹریفک ڈائیورژن کئے گئے ، شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سفر کے دوران متبادل راستے اختیار کریں۔ عرس کی تقریبات کے باعث لاہور میں منگل کو مقامی تعطیل تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...