سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی  پر حملہ کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے تین ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تین روز قبل تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں مین بلیوارڈ برکت مارکیٹ کے سامنے سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوارتین افراد  نے ہیلمٹ اور پتھروں سے گاڑی پر حملہ کیاتھا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ایس پی ماڈل ٹاؤن کو خصوصی ٹاسک سونپا ، جس کے بعد تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث تینوں ملزموں دانیال، جلال اور سلطان کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...