تقرر و تبادلے ،ظل ہما آئی ٹی این ای کی چیئرپرسن مقرر

 تقرر و تبادلے ،ظل ہما آئی ٹی این ای کی چیئرپرسن مقرر

شاہد علی کا تبادلہ، اعزاز شاہ کو ڈائریکٹر جنرل سٹاف ویلفیئر کا اضافی چارج مل گیا گریڈ 20کے افسر سید محمد افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکی ہدایت

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرپرسن آئی ٹی این ای (ITNE)، ڈائریکٹر جنرل سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کی تقرری سمیت مختلف تقرر و تبادلوں کے  احکامات جاری کر دئیے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر اور ڈائریکٹر جنرل سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن شاہد علی خان کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر تعینات کر دیا گیا ۔سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اعزاز الحق شاہ کو تین ماہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت نے نیوزپیپر ایمپلائز (کنڈیشنز آف سروس) ایکٹ کے تحت ظلِ ہما کو نیوزپیپر ایمپلائز امپلی منٹیشن ٹریبونل (ITNE) کی چیئرپرسن مقرر کر دیا ۔ان کی تقرری ایم پی ون سکیل پر وزارتِ اطلاعات و نشریات میں تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ۔علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سید محمد افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...