سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، متعدد خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، متعدد خوارج ہلاک

خارجی دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، اسلحہ گولہ بارود و دیگر سامان برآمد آپریشن میں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات

 لکی مروت(خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک کر دیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے  تباہ کیے ، ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ ان کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...