قومی کرکٹرز کے مالی فوائد کی معلومات دینے کے احکامات معطل
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے قومی کرکٹرز کی تنخواہ اور میچ فیس سمیت دیگر مالی فوائد، تمام فارمیٹس کے سینٹرل کنٹریکٹ، الاؤنسز اور پی سی بی بجٹ کی معلومات فراہم کرنے کے انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی 2025میں ون ڈے سیریز سے آمدن، اخراجات، براڈکاسٹنگ رائٹس، سپانسرشپس و دیگر تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل نے موقف کہاکہ انفارمیشن کمیشن کا تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکمنامہ قانونی طور پر درست نہیں کالعدم قرار دیا جائے ،عدالت نے فیصلہ معطل کر کے کمیشن اور شہری نعیم کو نوٹس جاری کر دیا۔ کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس کے کھلاڑیوں کی تنخواہ، میچ فیس، سینٹرل کنٹریکٹس، الاؤنسز، پی سی بی کے بجٹ اور دیگر مالی فوائد کی معلومات فراہم کرنے کے احکامات کے خلاف درخواست پر عدالت نے انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے کمیشن اور شہری کاشف کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments