فارن مشن آڈٹ کیلئے 25افسرا ن کے انٹرویوز 5 اور7 اگست کو ہونگے
اسلام آباد (ایس ایم زمان )آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی) نے فارن مشن آڈٹ کے لیے امتحان میں کامیاب ہونے والے 25 افسران کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ، اسلام آباد میں انٹرویو 5 اگست جبکہ لاہور میں 7 اگست 2026 کو ہوں گے ۔
انٹرویو کے لیے منتخب 25 افسران میں گریڈ 19 کے سید خلیل الرحمان، شہزاد رفیق، ظل فاطمہ، صفوان اللہ خان، سید عبدالسلام آصف، فہیم مختار، زین العابدین، اکرام رؤف اور محمد اسماعیل خان شامل ہیں جبکہ گریڈ 18 کے آغا علی، ڈاکٹر محمد ابو بکر، انیق الرحمان، شہباز اللہ خان، حسین عزیز، اعجاز حسین، جمشید انور، آصف علی، کامران صدیق، عبدالمتین، مہتاب رفیق، زہیر سلطان، عامر یعقوب، ایم خورشید قادر کانت، محمد ثنا اللہ اور عمران نعمت شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments