پشاور ہائیکورٹ:افغان شہری، دو صحافیوں کی ڈیپورٹیشن روک دی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں موجود دو افغان صحافیوں اور ایک شہری کی عارضی قیام کیلئے درخواستیں منظور کر کے پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں گرفتار اور ڈیپورٹ کرنے سے روک دیا ۔
جبکہ دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات نے پاکستان میں عارضی قیام کیلئے افغان صحافیوں انعام اللہ صالحی اور منیر احمد حدف ، افغان سپریم کورٹ کے جج اور ملی اردو کے دو جرنیلوں بریالے شریفی اور عبد المجیب سمیت 8 افراد کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں نے مختلف ممالک میں پناہ کیلئے درخواستیں دی ہیں تب تک عارضی پناہ دی جائے ۔ جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ کیا کسی ملک سے سفارشی خط ملا۔ وکیل نے بتایا کہ صحافیوں اور محمد نوید عمری کو خط مل گئے ہیں دیگر کو نہیں۔ عدالت نے 5افراد کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور دو صحافیوں سمیت 3افراد کے معاملہ پر وزارت داخلہ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments