سپورٹس بورڈ نے ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کی منظوری دیدی

 سپورٹس بورڈ نے ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کی منظوری دیدی

گریڈ 3 تا 6 تک کی سیلنگ 20 ہزار ،گریڈ 7 تا 10 کی 30 ہزار سے زائد ہو گئی گریڈ 11 تا 13 تک 45 ہزار 776 ،گریڈ 17اور 18 کی 76 ہزار 122مقرر گریڈ 20 کی 1 لاکھ 27 ، گریڈ 22 کی 1 لاکھ 82 ہزار ،اطلاق اہل ملازمین پر ہوگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق سرکاری رہائشی کرایہ (رینٹل سیلنگ) کی منظوری دے دی ، فیصلے کے بعد گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لئے  اسلام آباد اور دیگر مخصوص سٹیشنز میں کرائے کی زیادہ سے زیادہ نئی حد مقرر کر دی گئی ، جس کا اطلاق پی ایس بی کے تمام اہل ملازمین پر ہوگا ، پی ایس بی بورڈ کے 36ویں اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نظر ثانی شدہ سرکاری رہائش کرایہ کی منظوری دی ، نظرثانی شدہ کرایہ کے مطابق گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کے لئے اسلام آباد میں کرائے کی حد 7 ہزار 29 سے بڑھا کر 13 ہزار 4 روپے دیگر مخصوص سٹیشنز میں 6 ہزار 591 روپے سے بڑھا کر 12 ہزار 193 روپے کر دی گئی ،گریڈ 3 سے 6 تک کے ملازمین کے لئے اسلام آباد میں یہ حد 10 ہزار 980 روپے سے بڑ ھا کر 20 ہزار 313 روپے اور دیگر مخصوص سٹیشنز میں 9 ہزار 654 روپے سے بڑھا کر 17 ہزار 860 روپے کر دی گئی ،گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کے لئے اسلام آباد میں کرائے کی حد 16 ہزار 403 روپے سے بڑھا کر 30 ہزار 346 روپے جبکہ دیگر مخصوص سٹیشنز میں 14 ہزار 682 روپے سے بڑھا کر 27 ہزار 162 روپے کی گئی ہے۔

گریڈ 11 سے 13 کے لئے اسلام آباد میں 24 ہزار 744 روپے سے بڑھا کر 45 ہزار 776 روپے اور دیگر مخصوص سٹیشنز میں 21 ہزار 462 روپے سے بڑ ھا کر 39 ہزار 705 روپے کر دی گئی ،گریڈ 14 سے 16 تک کے ملازمین کے لئے اسلام آباد میں کرائے کی حد 31 ہزار 85 روپے سے بڑھا کر 57 ہزار 507 روپے جبکہ دیگر مخصوص سٹیشنز میں 27 ہزار 134 روپے سے بڑھا کر 50 ہزار 198 روپے مقرر کی گئی ،گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لئے اسلام آباد میں کرائے کی حد 41 ہزار 147 روپے سے بڑ ھا کر 76 ہزار 122 روپے اور دیگر مخصوص سٹیشنز میں 35 ہزار 898 روپے سے بڑ ھا کر 66 ہزار 411 روپے کر دی گئی ،گریڈ 19 کے لیے اسلام آباد میں کرائے کی حد 54 ہزار 704 روپے سے بڑھا کر1لاکھ1ہزار 202 روپے جبکہ دیگر مخصوص سٹیشنز میں 46 ہزار 816 روپے سے بڑھا کر 88 ہزار 610 روپے کی گئی ہے ۔گریڈ 20 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں یہ حد 68 ہزار 700 روپے سے بڑ ھا کر ایک لاکھ 27 ہزار 95 روپے اور دیگر مخصوص سٹیشنز میں 59 ہزار 79 روپے سے بڑ ھا کر ایک لاکھ 9 ہزار 296 روپے کر دی گئی ،گریڈ 21 کے لئے اسلام آباد میں کرائے کی زیادہ سے زیادہ حد 82 ہزار 261 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار 183 روپے جبکہ دیگر مخصوص سٹیشنز میں 71 ہزار 107 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 31 ہزار 548 روپے مقرر کی گئی ،گریڈ 22 کے ملازمین کے لئے اسلام آباد میں کرائے کی حد 98 ہزار 444 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 82 ہزار 121 روپے اور دیگر مخصوص سٹیشنز میں 89 ہزار 230 روپے سے بڑھا کر 1لاکھ 65 ہزار 76 روپے کر دی گئی ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے مذکورہ سیلنگ کی منظوری دے دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...