بھارت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسمار ی جاری
اتراکھنڈ مسلمانوں کی قبر یں ،مزار مسمار کر کے ہندئووں نے ڈھول بجا کر جشن منایا دہلی میں رکشا دل کے کارندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا ، دھمکیاں
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی حکومت نے ہندوتوا کے فروغ کیلئے انتہاپسند ہندئووں کو مسلمانوں کیخلاف مظالم کی کھلی چھوٹ دے دی ،ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اورعبادات پرجبراً پابندیوں کا سلسلہ جاری ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے مسلمانوں کی قبروں کو مسمارکردیا ، رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے مسلمانوں کی قبروں کو مسمارکردیا اور لینڈ جہاد کا نام دے کر انتہاپسند ہندئووں نے مزارکی مسماری کے دوران ڈھول بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔دہلی کے علاقے منڈاولی میں بھی ہندوانتہاپسند تنظیم رکشا دل کے کارندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے بھی روک دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments