یومِ استحصالِ کشمیر پر 30 روپے کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

یومِ استحصالِ کشمیر پر 30 روپے  کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر 30 روپے کا خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔

ٹکٹ پر 5 اگست پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم نمایاں ہیں ، یہ ملک بھر کے بڑے ڈاکخانوں اور فلیٹیلک بیوروز پر دستیاب ہے یہ ٹکٹ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف و کشمیری عوام سے یکجہتی کی علامت اور کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم کے لازوال، تاریخی اور غیر متزلزل رشتے کی عکاسی کرتا ہے ، یادگاری ڈاک ٹکٹ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے حقِ خودارادیت کی یاد دہانی کا مؤثربھی ذریعہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...