وفاقی ملازمین کی معلومات والی ویب سائٹ10ماہ سے اپڈیٹ نہیں ہوئی
ویب پر آخری اپ ڈیٹ18ستمبر 2025درج، نئے اعدادوشمار اور رپورٹس موجود نہیں پی پی اے آر سی ادارہ ملازمین کے اعدادوشمار اور سرکاری اشاعتوں کی تیاری کا ذمہ دار ہے
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی محکموں میں اصلاحات، تحقیق اور ملازمین کے اعدادوشمار و معلومات کے ذمہ دار ادارے پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر (PPARC) کی ویب سائٹ گزشتہ تقریباً دس ماہ سے اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ماتحت ادارہ ہے جو وفاقی حکومت میں انتظامی تحقیق، سرکاری قواعد و ضوابط، انتظامی دستورالعمل، شماریاتی ریکارڈ،وفاقی ملازمین سے متعلق مستند معلومات کی تیاری اور اشاعت کا مرکزی ادارہ ہے ۔
ادارے کے تنظیمی ڈھانچے کے مطابق اس کے تین بنیادی شعبے ہیں جن میں اسٹیٹسٹیکل یونٹ، ریسرچ یونٹ اور مینوئلز اینڈ پبلیکیشنز یونٹ شامل ہیں۔ اسٹیٹسٹیکل یونٹ وفاقی سرکاری ملازمین، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں کے ملازمین کے سالانہ اعدادوشمار مرتب کرتا ہے ، مردم شماری کراتا ہے اور شماریاتی بلیٹن شائع کرتا ہے جبکہ ریسرچ یونٹ انتظامی اصلاحات، سرکاری طریقہ کار کو آسان بنانے ، پالیسی تحقیق، سیمینارز اور آئیڈیا ایوارڈ سکیم پر کام کرتا ہے ۔ ادارے کی ویب سائٹ پر "Updated On" کی تاریخ 18 ستمبر 2025 درج ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ دس ماہ سے ویب سائٹ پر نئے اعدادوشمار یا رپورٹس شیئر کی گئی ہیں اور نہ ہی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments