2بند مسافرٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

2بند مسافرٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے رواں سال مزید ٹرینیں بحال کرے گا اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت ریلوے سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین 20 اگست سے بحال کر دی جائے گی جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس 21 اگست سے دوبارہ چلائی جائے گی۔ رواں سال مزید ٹرینیں بھی بحال کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...