پاکپتن:بلھے شاہ ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترگئی، نقصان نہیں ہوا

پاکپتن:بلھے شاہ ایکسپریس کی بوگی  پٹڑی سے اترگئی، نقصان نہیں ہوا

پاکپتن (نمائندہ دنیا،سٹی رپو ر ٹر، خبرنگار)لاہور سے پاکپتن آنے والی بلھے شاہ ایکسپریس کی چوتھی بوگی گائوں 16 ایس پی گاؤں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے بروقت ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر موقع پر نہ پہنچ سکی۔ ریلوے حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...