لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کی مینار  پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

عدالت نے درخواست گزار میاں عثمان اکرم کے وکیل سے کہا کہ آپکی درخواست پر ڈی سی نے فیصلہ کر دیا ہے ،مناسب ہے آپ ڈی سی لاہور کا آرڈر چیلنج کر یں،درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر جلسہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کر دی جائے ، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے متبادل جگہ کے لیے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...