اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز
جولائی میں 25 ہزار 140 نئے شیئر اکاؤنٹس کا اضافہ ہوا، این سی سی پی ایل
کراچی(رپورٹ :حمزہ گیلانی)اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کی تعداد کے حوالے سے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا جہاں پہلی مرتبہ شیئر ہولڈرز یعنی یونیک آئیڈین ٹیفکیشن نمبرز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے مطابق جولائی 2026 کے اختتام تک سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ صرف جولائی میں 25 ہزار 140 نئے شیئر اکاؤنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اس سے قبل جولائی 2025 میں اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ شیئر ہولڈرز کی تعداد تقریباً 4 لاکھ 2 ہزار تھی جبکہ صرف ایک سال کے عرصے میں یہ تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں بتدریج کمی، لسٹڈ کمپنیوں کے بہتر مالی نتائج، اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی، ریگولیٹری اصلاحات، ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ کی سہولت اور سرمایہ کاروں میں مالیاتی آگاہی کے فروغ نے مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments