یو بی ایل کو 2026 میں 7ممتاز بین الاقوامی اعزازات حاصل
کراچی(بزنس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے جنوری 2026 سے اب تک سات ممتاز بین الاقوامی اعزازات حاصل کر کے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں اپنی قیادت، جدت طرازی اور صارفین پر مرکوز خدمات کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے ۔
یہ اعزازات دنیا کے معتبر ترین مالیاتی ایوارڈ پلیٹ فارمز کی جانب سے دیے گئے جو سرمایہ کاری بینکاری، اسلامی مالیات، پائیدار فنانسنگ اور سنڈیکیٹڈ قرضوں کے شعبوں میں یو بی ایل کی نمایاں کارکردگی اور قائدانہ کردار کا اعتراف ہیں۔ بینک کو یورومنی ایوارڈز فار ایکسی لینس 2026 میں پاکستان کا بہترین سرمایہ کاری بینک برائے ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹس ، یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز 2026 میں پاکستان کی بہترین اسلامی پراجیکٹ فنانس ڈیل اور یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز 2026 میں پاکستان کی بہترین مقامی کرنسی ڈیل سے نوازا گیا۔کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری شعبے میں یو بی ایل کی شاندار کارکردگی کوفنانس ایشیا ایوارڈز 2026 میں بیسٹ لینڈر ،دی ایسیٹ ٹرپل اے سسٹین ایبل انفرااسٹرکچر ایوارڈز 2026 میں رینیوایبل انرجی ڈیل آف دی ایئر (ویسٹ ٹو انرجی)،دی ایسیٹ ٹرپل اے سسٹین ایبل فنانس ایوارڈز 2026 میں بیسٹ ایکوزیشن فنانسنگ اورایشین بینکنگ اینڈ فنانس کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈز 2026 میں سنڈیکیٹڈ لون آف دی ایئر سے نوازاگیا۔یہ اعزازات یو بی ایل کے اس غیر متزلزل عزم کا مظہر ہیں جس کے تحت بینک جدید اور مؤثر مالیاتی حل فراہم کرنے ، پاکستان کی سرمایہ منڈیوں کو مستحکم بنانے اور اپنے صارفین و شراکت داروں کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments