ڈریپ رجسٹریشن بورڈ اجلا س طلب ، زیر التوا کیسز نمٹانے کا فیصلہ

ڈریپ رجسٹریشن بورڈ اجلا س طلب ، زیر التوا کیسز نمٹانے کا فیصلہ

اجلاس 21اگست، 22ستمبر اور 21اکتوبر کو ہونگے ، نئے لائسنس ایجنڈے میں شامل کینسر ادویات، کیمیائی مالیکیولز، ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ادویات کی رجسٹریشن پر غور ہوگا

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کے رجسٹریشن بورڈ نے سال 2025 سے زیر التوا کیسز نمٹانے ، کینسر کی ادویات، نئے کیمیائی مالیکیولز، ادویات کی برآمدات اور عالمی ادارئہ صحت (ڈبلیو ایچ او)یا تسلیم شدہ ریگولیٹری اداروں (آر آر اے ) سے منظور شدہ ادویات کی رجسٹریشن کے لئے تین اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ،بورڈ کے اجلاس 21 اگست ، 22ستمبر اور 21اکتوبر کو ہو نگے ،21 اگست کے اجلاس میں جنوری تا جون 2025 کی زیر التوا درخواستوں، جنوری تا مارچ 2026 کی ویٹرنری مصنوعات، 31 جولائی 2026 تک موصول کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ درخواستوں، ڈرگ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن، سابقہ اجلاسوں کے مؤخر اور لیفٹ اوور کیسز، بائیولوجیکل، کوالٹی ایشورنس و لیبارٹری ٹیسٹنگ ڈویژن کے معمول کے ایجنڈے اور آر آر اے /ڈبلیو ایچ او سے پری کوالیفائیڈ ادویات پر غور ہوگا۔22 ستمبر کے اجلاس میں ویٹرنری مصنوعات، اینٹی کینسر ادویات، نئے کیمیائی مالیکیولز کی رجسٹریشن، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نئے سیکشنز، مینوفیکچرنگ لائسنس، برآمدی سہولیات اور پری کوالیفائیڈ ادویات کے کیسز زیر غور آئیں گے ، جبکہ 21 اکتوبر کے اجلاس میں باقی ماندہ عمومی درخواستوں، برآمدی کیسز، آر آر اے و ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ادویات اور تمام لیفٹ اوور کیسز کے فیصلے کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...