نجکاری کمیشن : 19 کنسلٹنٹ کی بھرتی کیلئے سالانہ 16 کروڑ بجٹ درکار

نجکاری کمیشن : 19 کنسلٹنٹ کی بھرتی کیلئے سالانہ 16 کروڑ بجٹ درکار

3سالہ کنٹریکٹ پر تقرریاں ہوں گی،مجموعی ماہانہ تنخواہوں کا تخمینہ 1کروڑ 34لاکھ تک ہے ایڈوائزر ٹرانزیکشنز کیلئے پچیس لاکھ ماہانہ تنخواہ، بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نجکاری کمیشن نے 19 کنسلٹنٹس اور ماہرین کی اسامیوں پر تین سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرریوں کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ان تقرریوں کے لیے سالانہ کم از کم 11 کروڑ 79 لاکھ 8 ہزار 760 روپے اور زیادہ سے زیادہ 16 کروڑ 13 لاکھ 49 ہزار 840 روپے کا بجٹ درکار ہوگا۔ مجموعی ماہانہ تنخواہوں کا تخمینہ تقریباً 98 لاکھ 25 ہزار روپے سے  1 کروڑ 34 لاکھ 45 ہزار روپے تک ہے۔ ٹی ون سکیل پر ایڈوائزر ٹرانزیکشنز کی ایک اسامی کے لیے ماہانہ 20 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے جس پر سالانہ 2 کروڑ 40 لاکھ سے 3 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ٹی ٹو سکیل پر ایڈوائزر سٹریٹجی اینڈ پالیسی کی ایک اسامی کے لیے ماہانہ 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے جس کا سالانہ بجٹ 1 کروڑ 80 لاکھ سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگا۔ٹی تھری سکیل پر ایڈوائزر ٹرانزیکشنز اور چیف لیگل آفیسر کی ایک، ایک اسامی رکھی گئی ہے ۔ دونوں عہدوں کے لیے ماہانہ 10 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے جبکہ دونوں اسامیوں پر مجموعی سالانہ اخراجات 2 کروڑ 40 لاکھ سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوں گے۔کنسلٹنٹس کے لیے جی ون سکیل کی 3 اسامیوں پر فی کس ماہانہ 6 لاکھ 29 ہزار 230 روپے سے 7 لاکھ 72 ہزار 780 روپے تنخوا ہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز مقرر کیے گئے ہیں۔ ان اسامیوں کے لیے مجموعی سالانہ بجٹ 2 کروڑ 26 لاکھ 52 ہزار 280 روپے سے 2 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار 80 روپے ہوگا۔

جی ٹو سکیل کی 4 اسامیوں کے لیے فی کس ماہانہ 2 لاکھ 63 ہزار 180 روپے سے 4 لاکھ 21 ہزار 100 روپے تنخواہ اور الاؤنسز مقرر کیے گئے ہیں جن پر مجموعی سالانہ اخراجات 1 کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار 640 روپے سے 2 کروڑ 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے تک ہوں گے ۔جی تھری سکیل کے 6 کنسلٹنٹس کے لیے فی کس ماہانہ 1 لاکھ 84 ہزار 220 روپے سے 2 لاکھ 63 ہزار 180 روپے تنخواہ اور الاؤنسز مقرر کیے گئے ہیں۔ ان اسامیوں پر مجموعی سالانہ بجٹ 1 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار 840 روپے سے 1 کروڑ 89 لاکھ 48 ہزار 960 روپے ہوگا۔جی فور سکیل کی 2 اسامیوں کے لیے ماہانہ 1 لاکھ 40 ہزار سے 1 لاکھ 82 ہزار روپے تنخواہ علاوہ الاؤنسز مقرر کی گئی ہے جبکہ ان پر مجموعی سالانہ اخراجات 33 لاکھ 60 ہزار روپے سے 43 لاکھ 68 ہزار روپے ہوں گے ۔نجکاری کمیشن نے ان تمام اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...