ڈھائی ڈھائی سال حکومت کی تجویز پی پی نے دی اورخودہی پیچھے ہٹ گئی :حذیفہ رحمان

 ڈھائی ڈھائی سال حکومت کی تجویز  پی پی  نے دی اورخودہی پیچھے ہٹ گئی :حذیفہ رحمان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کیلئے ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے کی تجویز دی تھی اور جب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے کہا گیا کہ۔۔۔

 وہ اتحادی جماعت کے طور پر کابینہ میں شامل ہو جائے تو پیپلز پارٹی نے کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تجویز دی کہ دونوں جماعتیں ڈھائی ڈھائی سال حکومت کر لیں۔ اس تجویز کے جواب میں حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ڈھائی ڈھائی سال کا فارمولا اختیار کرنا ہے تو صدر، چیئرمین سینیٹ اور بلوچستان کی حکومت کی مدت بھی اسی فارمولے کے مطابق مقرر کی جائے ۔ اس پر پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی اور آصف زرداری نے کہا کہ وہ پورے پانچ سال کے لیے صدر رہیں گے ، جس کے بعد یہ معاملہ وہیں ختم ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...