کشمیر چوک، فیصل مسجد انڈر پاسز پر آئندہ ماہ کام شروع:محسن نقوی

کشمیر چوک، فیصل مسجد انڈر پاسز پر آئندہ ماہ کام شروع:محسن نقوی

اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لئے کشمیر چوک اور فیصل مسجد کے قریب دو نئے انڈر پاس تعمیر کئے جائیں گے ، جن پر آئندہ ماہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ و فاقی وزیر داخلہ نے بدھ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں اسلام آباد میں جاری اور آئندہ شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں تاحال ریسکیو 1122 کا مکمل فعال ایمرجنسی رسپانس سسٹم موجود نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مکمل فعال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے چار نئے مراکز کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں ،اجلاس میں سی ڈی اے کی پائیدار آمدنی میں اضافے سے متعلق مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ادارے کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے طویل المدتی ریونیو ماڈل تیار کیا جائے ،محسن نقوی نے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...