پنجاب میں 17 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں 17 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

ابرار احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس پی یو ، کاشف ریاض ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ ہونگے شاہد سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈی ایس پی (VII) سپیشل پروٹیکشن یونٹ تعینات

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں 17 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ابرار احمد کو ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایس پی (VII) سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی منور حسین کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول اوکاڑہ سے ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر مقرر کیا گیا ہے ۔اسی طرح ڈی ایس پی عابد جاوید کو ایس ڈی پی او 18 ہزاری (جھنگ)سے ایس ڈی پی او فورٹ عباس (بہاولنگر)، عامر ناصر جاوید کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سرگودھا سے ایس ڈی پی او 18 ہزاری (جھنگ)، محمد ناصر غوری کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بھکر سے ایس ڈی پی او صدر راجن پور، کامران ظہور کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹو فیصل آباد سے ایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آباد، مصطفیٰ کمال کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ غازی خان سے ایس ڈی پی او صدر بھکر، محمد آصف خان کو ڈی ایس پی پرزنرز ایسکارٹ لاہور سے ایس ڈی پی او سانگلہ ہل (ننکانہ صاحب) اور اظہر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کوٹ ادو سے ایس ڈی پی او حاصل پور (بہاولپور) تعینات کیا گیا ہے ۔مزید برآں بشیر احمد ہراج کو ایس ڈی پی او حاصل پور سے ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول مظفرگڑھ، منصور بلال کو ڈی ایس پی سی سی ڈی ون فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ فیصل آباد، جبکہ محمد عامر وحید کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ فیصل آباد سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فور فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد اعظم کو ایس ڈی پی او دریا خان (بھکر) سے ایس ڈی پی او صدر گجرات، سرفراز یوسف کو ایس ڈی پی او صدر گجرات سے ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد، شہزاد منظور کو ڈی ایس پی سارجنٹ ایٹ آرمز پنجاب اسمبلی لاہور سے ایس ڈی پی او بھیرہ (سرگودھا)، شاہد سلطان کو ایس ڈی پی او بھیرہ (سرگودھا) سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایس پی (VII) سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور، جبکہ کاشف ریاض کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...