ججز تعیناتی تنازع،ہائیکورٹ میں درخواست پرآج دوبارہ سماعت
صدر کے سیکرٹری کو سمری منظوری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی جائے :درخواست گزار
اسلام آباد(دنیا نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کی سمری کی منظوری نہ ہونے سے متعلق درخواست آج دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، درخواست کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے ،صدر کی جانب سے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نہ دیئے جانے کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ لقمان ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، جس میں درخواست گزار کی جانب سے زاہد آصف چودھری وکیل ہیں،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری کے معاملے پر صدر کے سیکرٹری کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ، جہاں معاملے کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments