’’مکہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے تاریخی سنگ میل ‘‘

 ’’مکہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے تاریخی سنگ میل ‘‘

پختونخوا کے عوام کا معاہدہ کا خیرمقدم، عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش

راولپنڈی( خصوصی نیوز رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے عوام نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ، انہوں نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ایک اہم قدم ہے ، پاکستان ہمیشہ سے تمام اسلامی ممالک کو ایک مضبوط اور متحد بلاک کی شکل میں دیکھنے کا خواہاں رہا ہے ، اس موقع پر ہم عسکری قیادت کی کاوشوں اور ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...