سابق چینی وزیراعظم ژو رونگ جی 97 برس کی عمر میں چل بسے
بیجنگ،اسلام آباد (اے ایف پی،اے پی پی) چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی 97 برس کی عمر میں چل بسے ۔ سرکاری خبررساں ادارے شہنوا کے مطابق ژو رونگ جی بیجنگ میں طبی علاج کے باوجود بدھ کی صبح دم توڑ گئے ۔
وہ 1998 میں وزیراعظم بنے اور آزاد منڈی پر مبنی معاشی اصلاحات کے باعث شہرت حاصل کی۔ ان کے دور میں خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں اور شہری رہائش کی نجکاری سمیت متعدد اصلاحات کی گئیں، جس سے تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں تیزی آئی۔ ژو رونگ جی نے 2001 میں چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کیلئے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سابق چینی وزیراعظم پاکستان کے مخلص دوست تھے ،حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ، چینی عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے آئرن برادر چین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments