واپڈا کا دریائے چناب پر 4نئے ڈیمز بنانے کا منصوبہ
اسلام آباد (آئی این پی)واپڈا نے دریائے چناب پر چار نئے ڈیمز بنانے کے منصوبے پر فزیبلیٹی سٹڈی شروع کردی جن میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کا پانی محفوظ کرکے خشک سالی کے دوران استعمال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے سندھ نے واپڈا سے ماحولیاتی اثرات اور ڈیلٹا کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لیے دریائے چناب پر کم اونچائی والے چار ڈیموں کی تجویز ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فزیبلیٹی سٹڈی کا آغاز کردیا گیا۔ تقریباً 45 لاکھ ایکڑفٹ مجموعی ذخیرے کی صلاحیت کے چاروں ڈیمز کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ 298ارب روپے ہے ۔ وزیرآباد، مڈھ رانجھا، چنیوٹ اور شاہ جیونہ کے مقام پر ڈیمز بنائے جائینگے ۔سندھ حکومت نے واپڈا سے فزیبلٹی سٹڈیز، پی سی ون دستاویزات اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کی تفصیلات مانگ لیں۔ سندھ کا مو قف ہے چناب ڈیموں سے متعلق کوئی تکنیکی ڈیٹا، پیرامیٹرز یا تفصیلی مطالعات فراہم نہیں کیے گئے جبکہ آبی منصوبوں کے اثرات کا جائزہ لیے بغیر حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔ واپڈا نے دستیاب مطالعات اور دستاویزات سندھ کے ساتھ شیئر کرنے پر آمادگی ظاہر بھی کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments