ارشد چائے والا پاسپورٹ معاملہ، ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ، وفاق کو نوٹس
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے ارشد چائے والا کے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے کے خلاف درخواست پر ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ اور وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواستگزار کے وکیل نے عدالت میںموقف اختیار کیا کہ ارشد خان نے گزشتہ سال 20 اگست کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے اپلائی کیا تاحال پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔ پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم اور پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا اقدام غیر قانونی و بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا جائے ۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے کہاکہ کمنٹس طلب کرلیتے ہیں پھر دیکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments