5 افسر تبدیل ، نیاز محمد فوڈ سکیورٹی کے جوائنٹ سیکرٹری مقرر
راشد محمود کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن، عامر علی احمد کو فوڈ سکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج مل گیا ناصرہ بتول کابینہ ڈویژن اور عارف کریم کلائمیٹ چینج ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 تا 22 کے پانچ افسران کے تقرر و تباد لے کر دئیے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر اور چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو راشد محمود کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج مزید تین ماہ کے لیے دے دیا گیا جس کا اطلاق 8 اگست سے ہوگا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر اور سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد کے پاس سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کا اضافی چارج مزید تین ماہ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے جس کا اطلاق 19 اگست سے ہوگا۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر نیاز محمد خان کو جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی افسر ناصرہ بتول جعفری کو تبدیل کرکے جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر عارف کریم کو جوائنٹ سیکرٹری کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرنمنٹل کوآرڈی نیشن ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments