ضیا القمر کی درخواست مسترد ، 9 پولنگ سٹیشنز پر کل ووٹنگ
ووٹنگ کے بعد کامیاب امیدوار کے نتائج جاری کئے جائینگے ، الیکشن کمیشن
مظفرآباد ( محمد اسلم میر )الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 15 باغ وسطی سے پیپلز پارٹی کی امیدوار ضیا القمر کی جانب سے خود کو کامیاب قرار دینے اور با قی پولنگ سٹیشنز پر انتخابات نہ کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 9پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کے بعد ہی کامیاب امیدوار کے نتائج جاری کئے جائینگے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد باغ کے دونوں حلقوں کے انتخابی نتائج ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئے ہیں، ان نشستوں پر ہونے والی پولنگ آزاد کشمیر اسمبلی میں مختلف جماعتوں کی مجموعی پوزیشن پر اثر انداز ہوسکتی ہے ،ذرائع کے مطابق ضیا القمر نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ دستیاب نتائج کی بنیاد پر انہیں کامیاب قرار دیا جائے اور باقی پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ نہ کرائی جائے ، تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق پولنگ کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا ، یاد رہے ایل اے 15 وسطی باغ میں پی پی پی کے ضیا القمر 18825 ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے مشتاق منہاس 17209 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments