’مکہ معاہدے ‘کے تحت فوجی مشقیں کریں گے :ترکیہ
عسکری و سیاسی نظام میں وزرائے دفاع و خارجہ اور فوجی سربراہان شامل ہونگے
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ‘مکہ معاہدے ’ کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ فوجی مشقیں کریں گے اور عسکری و سیاسی نظام بنائیں گے ۔ ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ اس اتحاد کے تحت دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کو بھی مزید وسعت دی جائے گی۔ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے انقرہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس معاہدے کے تحت قائم کیے جانے والے میکنزم میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور مسلح افواج کے سربراہان شامل ہوں گے ۔وزارت نے مزید بتایا کہ معاہدے کے تحت مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے ۔ علاوہ ازیں، دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار میں مشترکہ طور پر دفاعی سازوسامان کی تیاری اور ٹیکنالوجی کا باہمی تبادلہ بھی شامل ہو سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments