نمایاں کارکردگی:داخلہ،خارجہ،خزانہ کے وزرا سمیت372شخصیات کیلئے ایوارڈز
عوامی خدمات پراسحاق ڈار، محسن نقوی، اورنگزیب، احد چیمہ،بلال کیانی کو نشان امتیاز ، راشد لنگڑیال کو ہلال امتیاز ملے گا نشو بیگم، افتخار ٹھاکر، ترنم ناز، غزالہ کیفی،ماریہ واسطی ، ثانیہ سعید ،سلطان محمد گولڈن کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیاجائیگا منیر احمد چودھری، طاہر اشرفی کو تمغہ امتیاز ، ڈی آئی جی عابد خان، احسن یونس، جواد پال کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائیگا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، دنیا رپورٹ ، اے پی پی) یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت نے پاکستان کے شہریوں اور غیر ملکی شخصیات کو ان کے متعلقہ شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں، اعلیٰ کارکردگی، خدمات، بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں پاکستان سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعزازات 23 مارچ 2027 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں دئیے جائیں گے ۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق داخلہ ، خارجہ ، خزانہ کے وزرا سمیت 372 شخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔سائنس کے شعبہ میں ڈاکٹر شاہد محمود کو ہلال امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس، پروفیسر ڈاکٹر مدثر اسرار کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سجاد حسین، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر جعفری (کمپیوٹر سائنسز/مصنوعی ذہانت) اور ڈاکٹر عروج سعید کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔انجینئرنگ کے شعبہ میں ڈاکٹر محمد صادق اور پروفیسر ڈاکٹر نعیم الحق طارق (میٹالرجی) کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر شیخ امتیاز علی (مرحوم) کو نشان امتیاز (بعد از وفات)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو ہلال امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر راشد امجد (ماہر اقتصادیات) اور ڈاکٹر ظفر اقبال قادر کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ۔
تعلیم کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، پروفیسر ڈاکٹر فیصل باری، پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ منصور، پروفیسر انجینئر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، ڈاکٹر غلام علی ملاح، ریاض احمد کملانی، مسز صباح فیصل، محمد رفیق ملک، سید اظہر آفاق رضوی، قاضی خالد علی، فقیر اللہ، عبد الستار، ڈاکٹر روحی خالد، پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد علی ایاز صادق اور مسز یاسمین دادابھائی کو تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ۔ان شخصیات کو بالترتیب تعلیم و انتظامیہ، خواتین کو بااختیار بنانے ، تحقیق و تدریس، تعلیمی انتظامیہ، تدریس، طبی تعلیم اور دیگر شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا جائے گا۔طب کے شعبے میں 15 شخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں پروفیسر فیصل سعود دار کو ہلالِ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی مرحوم کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں خدمات پر ستارۂ امتیاز (بعد از وفات)، پروفیسر ڈاکٹر سید جمال رضا کو نرسنگ و ہیلتھ کیئر کے شعبے میں ستارۂ امتیاز، ڈاکٹر نسیم صلاح الدین مرحوم کو ستارۂ امتیاز (بعد از وفات)، ڈاکٹر شاہ خالد اور پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم کو ستارۂ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اسی طرح ڈاکٹر نعیم تاج، ڈاکٹر عبد الواسع، ڈاکٹر محمد شریف ہاشمانی، ڈاکٹر معاذ الحسن، ڈاکٹر راجہ امجد محمود، ڈاکٹر محمد ذوالفقار غوری، ڈاکٹر اعجاز قدیر، ڈاکٹر صلاح الدین اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد نذیر بھٹی کو تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ۔
فنون کے شعبہ میں سلطانہ صدیقی کو ہلال امتیاز، بلقیس بانو (نشو بیگم)، افتخار احمد ٹھاکر، سید فصیح الدین سہروردی، شاکر حسین، ترنم ناز، سائرہ جان پیٹر، عابدہ احسان (مرحومہ)، راجہ چنگیز سلطان، محمد نعیم طاہر اور بشیر احمد کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ محمود اسلم، سرفراز حسین انصاری، ایم احتشام وارثی (ایم وارثی)، ارشد حسین، استاد مظہر امراؤ بندو خان، غزالہ کیفی، خواجہ سلیم احمد، شازمہ حلیم، رافعہ بانو، جہانگیر اقبال (استاد اعجاز توکل خان)، شوکت حسین سمراٹ (پپو سمراٹ)، آفتاب ظفر، طیبہ عزیز، علیم داد خان، اللہ جوریو، شیخ محمد یوسف، امیر بخش، ناصر شہزاد، ندیم سلامت (بی جے ایس قوال گروپ)، شہباز علی، سیدہ ماریہ واسطی ، ثانیہ سعید، گلشن آرا سید، طالب حسین درد (مرحوم)، مشتاق شفائی، محمد عمران قریشی، زوہیب حسن، ہدایت اللہ خان، ذوالفقار جبار خان (ذلفی)، سید وہاب حسین شاہ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔محمد نورالحسن ملک، شفاعت علی، شیراز اپل، جبار عباس، علی سعد، محمد رمضان، جہانگیر خان، غلام حیدر، روزی خان، اختر قریشی، خان محمد چانچار، حافظ مرغوب احمد حمدانی اور روبینہ کاظمی کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ادب کے شعبہ میں اسد محمد خان کو نشان امتیاز، اعجاز رحیم اور محمد خورشید الحسن رضوی کو ہلال امتیاز جبکہ محمد شکیل عادل زادہ، پروفیسر بریگیڈیئر (ر) وحید الزمان طارق، مقصود حسین جعفری، ریاض الحق طاہر ریاض مجید، محمد حفیظ خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مزار، ہاشم ندیم اور سید غلام عباس (محسن نقوی) کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ڈاکٹر شاہدہ شاہین، علی محمد فرشی، اسلم جاوید، محمد مطیع الرحمن ممتاز (عرف رحمان فارس)، سید فرید اللہ شاہ حساس، شفقت اللہ مشتاق، نزاکت کلثوم (عرف کلثوم زیب) اور سید وصی احمد فاطمی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
فریدہ حفیظ، آغا گل (آغا انور گل)، نور خان محمد حسنی، خالد فتح محمد، حلیم قریشی (عبدالحلیم)، منظوم علی، شہباز علی خان برچہ، محمد صدیق جی میمن (مرحوم)، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اور قیصر عباس صابر کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔ کھیل کے شعبہ میں عطا محمد کاکڑ اور ڈاکٹر وسیم اے ٹائی کو ستارہ امتیاز، بشیر بھولا، کشمالہ طلعت، نور زمان، سلطان محمد گولڈن، محمد وسیم اور صادق محمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی جبکہ فائقہ ریاض کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔صحافت کے شعبہ میں محمد صالح ظافر اور حاجی نواز رضا کو ستارہ امتیاز، سید حامد غزنوی اور محمد عامر خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی جبکہ محمد ریاض خان، شعیب احمد، ایم عمار مسعود، ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار، عادل شاہزیب، حامد حسن، تصور عرفات اور فیصل زاہد ملک کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔سماجی بہبود کے شعبہ میں ڈاکٹر مریم ملک اور نیاب علی کو ستارہ امتیاز جبکہ قاری روح اللہ مدنی، حافظ اسد عبید، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز اور سید ریاض حسین نجفی کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔فلاحی خدمات کے شعبہ میں شناور خان کو ستارہ امتیاز جبکہ عاطف اکرام شیخ، ابیہ اکرم اور ریاض حسین میمن کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔ عوامی خدمات کے شعبہ میں محمد اسحاق ڈار، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور بلال اظہر کیانی کو نشان امتیاز جبکہ انجینئر امیر مقام، فواد اسد اللہ، منصور عثمان اعوان، امداد اللہ بوسال، راشد محمود لنگڑیال اور بیرسٹر نبیل اے اعوان کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ نجم سومرو، ڈی آئی جی محمد عابد خان، ڈی آئی جی محمد احسن یونس، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، رازی احمد، عائشہ رسول، رضوان ظفر، بیرسٹر اسامہ ملک، مجید عزیز، فہیم ظفر خان، کاشف احمد نور، عثمان اختر باجوہ، فرحان عزیز خواجہ، فیصل نثار چوہدری، ڈاکٹر عبید اللہ، عمر سعید، خالد نواز اعوان، بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، جواد پال، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، محمد اقبال، محمد تقی قریشی، سید شکیل شاہ، وقاص انور، محمود علی (مرحوم)، زاہد سرفراز اعظم، انیتا تراب اور مبشر قاضی کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔محب علی پھلپوٹو، طلحہ بن عباس برکی، منیر احمد چودھری، اعجاز حسین، مبشر اقبال، عائشہ جاوید، علی جان خان، سید آفتاب حیدر، اظہر حسین مرچنٹ، شیخ زاہد مسعود، زبیر بلال، اعجاز اصغر، حمید اللہ، شاہد علی، فرحان علی، حافظ محمد جمیل اشرف، بابر صاحب دین، ارشاد بٹ انجم، ظہور احمد خان، یاسین جوئیہ، محمد رفیق، ایس پی شبانہ ارشاد، نرگس لطیف، ظل ہما، زاہد سرفراز، مسرت جبیں، اشفاق احمد چودھری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، محمد طیب اکرام، سید علی محمود، امجد مجید اولکھ، نعمان اسلم، محمد عامر بٹ اور عاصم ذوالفقار علی کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
شجاعت و بہادری اور عوامی خدمات کے شعبہ میں متعدد شہداء کو ستارہ شجاعت (بعد از وفات) دیا جائے گا۔ ان میں سپاہی محمد عثمان، سپاہی مینا بادشاہ، سپاہی ابرار علی، سپاہی نور الحسن، سپاہی تازہ گل، لانس نائیک محمد نظیف، ایم ٹی سپاہی ولی شام خان، سپاہی احسان خان، سپاہی محمد گل شیر، نائب صوبیدار رحمت اللہ، نائیک صادق حسین، سپاہی عبدالغفار، سپاہی زوار خان، لانس نائیک سبز علی خان، لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد اللہ، سپاہی عبدالرؤف خان، سپاہی ریاست، لانس نائیک سردار خان، سپاہی الطاف حسین، حوالدار عالم زیب، سپاہی سعید خان، نائیک ضیا ولی شاہ، سپاہی امیر اللہ، صوبیدار زرگل، حوالدار آصف محمود، لانس نائیک ارشد خان، سپاہی ہاشم دراز، حوالدار امجد علی، سید حسنین علی ترمذی، سپاہی زیاد خان، محمد اسلم خان، حوالدار اکبر زمان، حوالدار عنایت اللہ، سپاہی افتخار عالم، سپاہی شہاب علی، ملک عون عباس، ظہور احمد، ایچ سی ممتاز احمد، محمد یوسف ریکی، محمد افضل، ہدایت اللہ پولیس کانسٹیبل محمد خماری، لطف علی کھوسہ اور گروپ کیپٹن عاصم طارق شامل ہیں۔ ارشد علی خان اور افتخار نبی ٹنیو کو ستارہ شجاعت جبکہ احمد عارفین، آئی جی پی عبد الکریم، ڈی آئی جی وقاص حسن اور ڈی آئی جی تنویر حسین ٹنیو کو بہادری و عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔
پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں غیر ملکی شخصیات میں عالی جاہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کو نشان پاکستان، ڈاکٹر جال رتن جی پٹیل (مرحوم) اور ڈاکٹر جال دایبو (مرحوم) کو نشان قائداعظم (بعد از وفات)، محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نشان خدمت، شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود، یوسف بن عبداللہ البنیان، محمد الطویجری، دیما الیحییٰ، الیکسی لوگوینووچ اوورچوک، ہیروجی کاتااوکا اور میگوئل اینجل موراتینوس کو ہلال پاکستان دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ابراہیم المبارک کو ہلال امتیاز، کیری شوفیلڈ کو ہلال قائداعظم، ہاکان فیدان، یاسر گولر، عمر بولات اور سینیٹر ویسنٹے ازپیٹارٹے کو ستارہ پاکستان، ڈاکٹر محمد کامل میمن اور جسٹس محمد احسن (ڈنمارک) کو ستارہ امتیاز جبکہ یانگ باؤ ننگ، ماسٹر یوان شیکون، پروفیسر ژو یوشو، انتونیو گوتیریز لیمونیس، پاسکل ایلیزارڈ اور پروفیسر ڈاکٹر مزلی بن ملک کو ستارہ قائداعظم دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں محمد اسد (مرحوم) کو نشان امتیاز (بعد از وفات)، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، پروفیسر احمد علی (مرحوم) اور سردار محمد الیاس خان کو ہلال امتیاز جبکہ حاجی خان زمان سرور کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔محمد بلال بھنڈر، زاہد حسین، لارڈ عامر سرفراز، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، ڈاکٹر شیر بہادر انجم، راشد اشرف، انور عظیم احمد، علی شبّر، ڈاکٹر خالد عباس الاسدی، ڈاکٹر راحیل نواز، ڈاکٹر عثمان صدیقی، ڈاکٹر محمد منصور محی الدین، عامر وین، مقبول احمد اور ڈاکٹر پال جیکب بھٹی کو بھی ایوارڈ سے نوازا جا ئیگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments